اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وحشی جللادوں نے یمن کے صوبہ صعدہ پر ہوائی بمباری میں 6 مکانوں کو تباہ کرکے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
اس وحشیانہ حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے اس سے قبل صعدہ کے عوام کو شہر چھوڑنے اور صعدہ کو جنگی علاقہ قراردینے کا اعلان کیا تھا ۔ انصار اللہ کے رکن البخیتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب صعدہ میں عام شہریوں کا قتل عام کررہا ہے اور سعودی جلادوں نے مسجدوں و مقدس مقامات پر بمباری کرکے قرآن مجید کے کئی نسخوں کو جلادیا ہے۔سعودی عرب نےعارضی جنگ بندی سے قبل یمن کے شہروں پر بمباری میں مزید اضافہ کردیا ہے سعودی عرب منگل سے قبل یمن میں انسانی المیہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔ سعودی عرب کی وحشی حکومت نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تمام اسلامی ، انسانی اور اخلاقی قوانین کو امریکی سرپرستی میں کچل دیا اور سعودی عرب نے یمن میں غزہ پر اسرائیل کے جرائم سے بھی ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور عالم اسلام کے سامنےابو جہل،ابو لہب اور ابو سفیان کی حقیقی تصویر پیش کی ہے۔
.......
/169